2nd year Urdu paper pattern Punjab Board 2023

 This is paper pattern and sample paper of Urdu for 2nd year Inter part 2 for all categories like FSc, FA, ICS and I.Com. Urdu paper pattern is given according to the latest Urdu scheme by Punjab Boards for exams 2023 and later.

2nd Year Urdu Paper pattern with sample paper pdf

I have explained earlier in another post about how to attempt 2nd year Urdu paper in a the best way. The bet way of attempting 2nd year Urdu paper is another matter and you can choose a different post to read details about this topic.

I am going to explain the exact and new paper pattern of 2nd year Urdu for 2023 board exams. The paper pattern is given below.

2nd year Urdu Paper pattern 2023

In fact, I have decided to write detailed paper patterns of all subjects for 2nd year. So, this post is also a part of this plan. I am writing a paper pattern of other subjects for 2nd year on a regular basis.

2nd year urdu paper pattern 2023 punjab board

2nd year Urdu paper follows the following pattern.

1. Objective Part (20 MCQs) = 20 mark



حصہ معروضی میں 20 معروضی سوالات ہوتے ہیں جن کی تقسیم اس طرح سے ہوتی ہے: 

1۔ نصابی کتاب کے متن اور اسباق کے اندر سے معروضی سوالات: 5 

2۔ مطابقت اور حروف کا صحیح استعمال پر معروضی سوالات : 5 

3۔ رموزو اوقاف کے استعمال پر معروضی سوالات: 5 

4۔ امدادی افعال کے صحیح استعمال پر معروضی سوالات: 5 


حصہ معروضی سوال نمبر 1 ہے۔ اس طرح کل 20 معروضی سوالات 20 مارکس کے ہوتے ہیں۔ 20 منٹ میں حل کرنے ہوتے ہیں۔


2. Subjective Part = 80 marks


حصہ انشائیہ میں کل 7 سوالات ہوتے ہیں۔ اور تمام سوالات حل کرنے ہوتے ہیں۔ 

سوال نمبر 2۔ (الف) اس میں حصہ نظم میں سے کسی نظم کا ایک بند دیا جاتا ہے جس کی تشریح کرنی ہوتی ہے اور نظم کا نام اور شاعر کا نام بھی لکھنا ہوتا ہے۔ تشریح کے 8 مارکس، شاعر کے نام اور نظم کا نام کا 1، 1 نمبر ہوتا ہے۔ اس طرح اس سو ال کے کل 10 نمبر ہوتے ہیں ۔ اس میں کوئی چوائس نہیں ہوتی۔ 

سوال نمبر 2۔ (ب) اس میں حصہ غزل سےکسی ایک غزل کے تین اشعار دئے جاتے ہیں۔ ہر شعر کی تشریح الگ الگ کرنی ہوتی ہے اور شاعر کا نام بھی لکھنا ہوتا ہے۔ ہر شعر کی تشریح 3، 3 نمبر کی اور شاعر کا نام ایک نمبر کا ہوتا ہے۔ اس طرح اس سوال کے کل 10 نمبر ہوتے ہیں۔ 

سوال نمبر 3۔ اس میں درسی کتاب کے اسباق میں سے کسی دو اسباق میں سے ایک ایک نثری پیراگراف دیا جاتا ہے۔ طلباء نے ان دونوں پیرا گراف میں سے ایک کی سیاق و سباق کے حوالے سے تشریح کرنی ہوتی ہے۔ نیز مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کرنا ہوتا ہے۔ تشریح 10 مارکس کی، سیاق و سباق 3 مارکس کا، جبکہ مصنف کا نام او ر سبق کا عنوان بالترتیب ایک ایک مارکس کے ہوتے ہیں۔ اس طرح اس سوال کے کل 15 مارکس بنتے ہیں۔ اس میں چوائس اس طرح سے ہوتی ہے کہ آپ نے دئے گئے دو پیراگراف سے ایک حل کرنا ہوتا ہے۔ 

سوال نمبر 4۔ اس میں درسی کتاب میں سے دو اسباق کے نام دیے گئے ہوتے ہیں۔ طلباء ان دو میں سے ایک سبق کا خلاصہ لکھتے ہیں۔ خلاصے کے 9 مارکس جبکہ مصنف کا نام لکھنے کا ایک مارکس ملتا ہے۔ اس طرح اس سوال کے کل 10 مارکس ہوتے ہیں۔ اس میں چوائس ہوتی ہے کہ دو اسباق میں سے کسی ایک کا خلاصہ لکھنا ہوتا ہے۔ 

سوال نمبر 5۔ اس میں ایک نظم کا عنوان بمع شاعر کا نام دیا گیا ہوتا ہے۔ سٹوڈنٹس نے اس نظم کا خلاصہ لکھنا ہوتا ہے۔ اس کے 5 مارکس ہوتے ہیں۔ 

سوال نمبر 6۔ تین عنوانات دیے گئے ہوتی ہیں اور سٹوڈنٹس نے ان میں سے کسی ایک پر مفصل مضمون لکھنا ہوتا ہے۔ اس سوال کے کل 20 مارکس ہوتے ہیں۔ اس میں چوائس اس طرح سے ہے کہ دیئے گئے تین عنوانات میں سے صرف ایک پر مضمون لکھنا ہوتا ہے۔ 

سوال نمبر 7۔ اس میں ایک غیر رسمی خط لکھنا ہوتا ہے۔ چاہے دوست کو، چچا کو، ابّو کو، امّی کو یا کسی بھی رشتہ دار کو خط لکھنا آ سکتا ہے۔ کسی بھی موضوع پر آ سکتا ہے۔ اس سوال کے کل 10 مارکس ہوتے ہیں۔ اس میں کوئی چوائس نہیں ہوتی۔ 
اس طرح پورا پیپر 100 مارکس کا ہوتا ہے۔




No comments: